چین نے کورونا کیخلاف جنگ میں غیرمعمولی مشکلات اور چیلنجز پر قابو پایا، چینی صدر

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کورونا کیسز میں اضافے کی صورتحال پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہاہے کہ ملک میں وبا پر قابو پانے کی کوششیں نئے دور میں داخل ہو رہی ہیں ہم سب کو مل کر اس پر قابو پانے کے لیے محنت کرنی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے سال کے آغاز پر چینی صدر شی جن پنگ کا کورونا وبا سے متعلق پیغام میں کہنا تھا کہ چین نے کورونا کیخلاف جنگ میں غیرمعمولی مشکلات اور چیلنجز پر قابو پایا ہے، اب وبا سے تحفظ اور اس پر قابو پانے کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی وبا کے خلاف کوششوں کا وقت ہے، وبا سے بچاو کے لیے سب انتھک محنت کر رہے ہیں، وبا کے خلاف سخت محنت کا تسلسل اور ہمارا اتحاد ہی کامیابی کا ضامن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں