ٹوئٹر کے مالک ایلن مسک کی دولت میں 2 سو ارب ڈالرز کی کمی

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ایک ایسا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے جو کوئی بھی قائم کرنا پسند نہیں کرے گا۔ ایلون مسک دنیا کے پہلے ایسے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت میں 200 ارب ڈالرز کی کمی آئی۔ دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں 2022ء کے دوران 1400 ارب ڈالرز کی کمی آئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک 2021ء میں ایمازون کے بانی جیف بیزوس کے بعد دنیا کے دوسرے فرد بنے تھے جن کے اثاثوں کی مالیت 200 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی تھی۔ نومبر 2021ء میں ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 340 ارب ڈالرز تک پہنچی مگر 2022 کے اختتام پر وہ گھٹ کر 137 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔ اس کی وجہ 2022 کے دوران ٹیسلا کے حصص کی مالیت میں 65 فیصد کمی آنا ہے۔ اسی طرح انہوں نے اکتوبر میں 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کو بھی خریدا۔ اس سے قبل دسمبر 2022ء میں ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز فرانس کے برنارڈ آرنلٹ نے چھین لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں