پولیس نے 32افراد کو گرفتارکرلیا‘بلوچستان پولیس

کوئٹہ (آن لائن)ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ عبدالحق عمرانی نے کہا ہے کہ پولیس نے سال نو کے موقع پر ہلڑ بازی ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے تمام تھانوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے 32 افراد کو گرفتار کرکے 8 مقدمات درج کرلئے جہب کہ 100 سے زائد موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لیں تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر) غلام اظفر میہسر کی خصوصی ہدایت پر نئے سال کے موقع پر شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا تھا اس حوالے سے تمام تھانوں کے ایس پیز ایس ڈی پی او ایس آئی یو ایس آئی او ایس ایچ اوز پر مشتمل خصوصی ٹیمین تشکیل دی گئیں تھیں جنہوں نے سال نو کے موقع پر ہلڑ بازی کرنے والے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے اس کے علاوہ 2 افراد کو ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس نے بر وقت کارروائی ہوئے گرفتار کرکے مقدمات درج کئے ہیں سال نو کے موقع پر 100 موٹر سائیکلیں بھی پکڑی ہیں پولیس نے ون ویلنگ روکنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے تھے پولیس کی موثر حکمت عملی اور اقدامات کی وجہ سے گزشتہ برسوں کی نسبت سال نو کے موقع پر ہلڑ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کا تدارک ممکن بنایا گیا اور پولیس نے کوشش کی ہے کہ لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے کہ وہ ہوائی فائرنگ سے گریز کریں اس سے ان کی اپنی اور دوسروں کی جان ضائع ہوسکتی ہے پولیس کا فرض ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھاتے ہوئے لوگوں میں غلط اور غیر قانونی اقدامات اور ماضی کی غلط روایات کے خاتمے کے لئے شعور اجاگر کرتے ہوئے انہیں ایک مہذب شہری ہونے کا کردار ادا کرنے کا آگاہی دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں