جدہ میں طوفانی بارش، 4 انڈر پاسز کو بند کردیا گیا، ژالہ باری کی پیشنگوئی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شہر جدہ میں طوفانی بارش کے بعد پانی کا لیول بڑھ جانے کے باعث 4 انڈر پاسز کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ جن انڈر پاسز کو بند کیا گیا ہے ان میں فلسطین اسٹریٹ، امیر ماجد اسٹریٹ والے انڈر پاسز شامل ہیں۔ ڈیزاسٹر کنٹرول سینٹر کے مطابق مدینہ روڈ اور کنگ عبداللہ روڈ والا انڈر پاس کے علاوہ کنگ فہد روڈ اور کنگ عبداللہ روڈ والا انڈر پاس بھی بند رہے گا۔ حکام کی جانب سے بارش کے سبب جدہ اور مکہ مکرمہ میں آج اسکولز بند رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں میں آج بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشنگوئی کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں