کورونا سروے: ’جنوبی کوریا اور جرمنی کی کارکردگی امریکہ سے بہتر‘

چین، امریکہ :امریکی تنظیم پیو ریسرچ سنٹر نے کووڈ 19 پر دوسرے ممالک کے ردِ عمل پر 11 ہزار امریکی شہریوں کا سروے کیا ہے۔سروے کے مطابق اکثر امریکی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ملک کے مقابلے میں جنوبی کوریا اور جرمنی نے کورونا کا مقابلہ بہتر انداز میں کیا ہے۔جبکہ لوگوں نے چین اور اٹلی کے اقدامات پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے وائرس کی روک تھام کے لیے بہتر اقدامات نہیں کیے۔ مارچ میں اٹلی کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک تھا۔ جبکہ چین میں اسی دوران نئے متاثرین کم ہوگئے تھے۔ممکن ہے کہ سروے کے یہ نتائج صدر ٹرمپ نے اس بیانیے سے اثر انداز ہوئے ہیں جس میں وہ چین پر وائرس پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہیں۔بعض ناقدین کی رائے میں صدر ٹرمپ کی یہ تنقید در حقیقت اپنی حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے۔امریکہ میں اب تک کورونا کے 15 لاکھ سے زیادہ متاثرین سامنے آچکے ہیں۔ امریکہ نے اپریل میں چین کو متاثرین کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں