سرکاری نوکریوں کی خرید وفروخت میں پورا سسٹم ملوث ہیں، گزین مری
کوہلو(مانیٹرنگ ڈیسک)تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر میر محمد خالد مری اور میر باز محمد مری کی جانب سے سابق صوبائی وزیر نواب گزین مری کو عشائیہ دیا گیا جس میں کوہلو کے معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ہے جبکہ اس موقعے پر سردار رشید زرکون، میر قیوم مری، میر بہار خان مری، میر بہادر خان مری، ایڈووکیٹ میر عطا اللہ مری، ملک الطاف حسین، میر سیف اللہ مری، میر جمال ناصر مری، چیف آف لورہارانی وڈیرہ میاں خان مری، میر نعمت مری، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سنئیر صحافی زیبدار مری، نیشنل پریس کلب کے انفارمیشن سیکرٹری نذر بلوچ، میر اسلم فاروق مری، میر نہالان مری سمیت دیگر معززین موجود تھے، اس موقعے پر سابق صوبائی وزیر نواب گزین مری اور کوہلو کے سیاسی رہنما میر باز محمد مری کے درمیان سیاسی صورتحال اور علاقے کی ترقی و دیگر آمو پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نواب گزین مری نے ڈاکٹر خالد مری اور میر باز محمد مری کو عشائیہ دینے پر شکریہ ادا کیا، یاد رہے اس سے قبل سابق صوبائی وزیر نواب گزین مری نے نیشنل پریس کلب کوہلو کے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتظامیہ تعاون کریں یا نہ کریں کم سے کم کاہان کی آبادکاری کے لئے روکاوٹیں کھڑی نہ کریں، انہوں نے کہا پیپلز پارٹی میں شمولیت کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے پیپلز پارٹی میں جانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے البتہ آنے والے وقتوں میں دیکھا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کوہلو میں سرکاری ملازمتوں کی خرید وفروخت میں پورا سسٹم شامل ہے جو سب کچھ جانتے ہوئے بھی چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں، کاہان کی آبادکاری کے لیے متحرک ہوں مگر انتظامیہ کسی قسم کی تعاون کے لیے تیار نہیں ہے، انہوں کہا کہ سرکاری گندم بیج سب کسانوں کے لیے ہیں سب کو یکساں ملنا چاہئے ۔


