گوادر, نوید کلمتی کیخلاف جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا نے کا مقدمہ درج

گوادر(انتخاب نیوز) میر نوید جان کلمتی کیخلاف گوادر تھانے میں ایف آئی آر درج سربندن کراس میں مولانا ھدایت الرحمٰن دیگر افراد کے ساتھ جلاؤ گھیراؤ میں میرنویدکلمتی بھی نامزد ۔نائب تحصیلدار بلیدہ غلام فاروق کی مدعیت میں مولانا ھدایت الرحمٰن میر نویدجان کلمتی، نصیب نوشیروانی، عبدالقدیر،حفیظ کیازئی، شبیررند اور نوید نصیر کے خلاف مقدمہ نمبر 234/022 درج کیا گیا تٖفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں لوگوں کو اشتعال دلاکر سرکاری املاک گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا جس سے ڈپٹی کمشنر کیچ کی گاڑی کو نقصان پہنچنے کے ساتھ یونس اور صغیر نامی دو کانسٹیبل بھی شدید زخمی ہوئےمقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 337ق د، 147، 149، 150، 153، 186، 114، 341، 353، 477،اور 504 کے درج کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں