شہزادہ ہیری اپنے والد اور بھائی سے تعلقات کی بحالی کے خواہشمند، کچھ معاملات پر شکوہ
لندن (این این آئی)شہزادہ ہیری نے اپنے والد اور بھائی سے تعلقات کی بحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کچھ معاملات پر شکوہ بھی کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کسی کا نام اور کسی کی طرف اشارہ کیے بغیر کہا کہ انہوں نے مفاہمت کےلئے کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی۔شہزادہ ہیری نے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں کہ انہوں نے اور میگھن مارکل نے شاہی فرائض سے دستبردار ہونے کی کوشش کی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے کہا کہ مجھے دھوکہ دیا گیا۔دوسری جانب شہزادہ ہیری کے اس بیان پر بکھنگم پیلس نے ردعمل دینے سے انکار کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کا مکمل انٹرویو 8 جنوری کو دکھایا جائے گا۔
Load/Hide Comments


