گوادر، حسین واڈیلہ اور ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف سیشن کورٹ گْوادر میں درخواست دائر

گوادر (انتخاب نیوز)گوادر حق دو تحریک کےبلوچ رہنما حسین واڈیلہ اور 25 ساتھیوں کی گرفتاری کےخلاف سیشن کورٹ گْوادر میں درخواست دائرکر دی، ڈی پی درخواست میں چیف سیکرٹری،محکمہ داخلہ اور ضلعی انتظا میہ کو فریق بنایاگیا۔گوادرمیں گرفتاریوں اورپولیس چھاپوں کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،درخواست تربت بار کے صدر مہر اللہ ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار نے موقع اختیار کیاکہ گو ادر میں غیرقانونی گرفتاریاں کی جارہی ہیں گھروں پر چھاپے مار کر چادر و چار دیواری کی پامالی جا ری ہے جبکہ 3 ایم پی او کے تحت بھی گرفتاریاں کی جارہی ہیں عدالت حکومت وانتظا میہ کوغیرقانونی اقدامات سے روکے،درخوا ست کی پیروی راحب بلیدی ایڈووکیٹ کرینگے جنھوں نے بتایاکہ درخواست کی سماعت کیلئے تاحال تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں