حکومت کی جلدی جاگو، جلدی سوجاؤ پالیسی پر عمل نہ ہوا، بازار وقت پر کھلے نہ بند ہوئے
کراچی (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت کے فیصلے کے برعکس ملک کے بیشتر شہروں میں نہ بازار وقت پر بند ہوئے اور نہ ہی جلدی کھولے گئے۔ وفاقی حکومت کی توانائی بچت ’جلدی جاگو، جلد سو جاؤ‘ پالیسی پر ملک بھر میں کہیں بھی عمل ہوتا نظر نہیں آیا۔ کراچی اور لاہور میں تاجروں نے حکومتی فیصلے پر عمل نہیں کیا، بازار دوپہر 12 بجے سے پہلے نہیں کھلے تاہم پشاور میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، کوئٹہ میں بیشتر دکانیں اور کاروباری مراکز صبح کھل گئے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے بازار رات ساڑھے 8 بجے بند، شادی ہال دس بجے اور ریسٹورنٹس ساڑھے دس بجے بند کرنے کے اعلان کیا ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا حکومتوں اور مرکزی تنظیمِ تاجران پاکستان نے فیصلہ مسترد کردیا تھا جبکہ پاکستان بزنس کونسل نے توانائی تحفظ مہم کی حمایت کی ہے۔
Load/Hide Comments