اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ کا دورہ، امارات اور چین کا سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ

بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور چین نے اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے اشتعال انگیز دورے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ گزشتہ روز انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے سخت سیکورٹی میں مسجد اقصٰی کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر کے دورے کے بعد مسلم دنیا میں شدید اشتعال پھیل گیا ہے اور کئی ممالک نے اشتعال انگیز دورے کی شدید مذمت کی ہے۔ اب متحدہ عرب امارات اور چین نے اسرائیلی وزیر کے اشتعال انگیز دورے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ دوسری جانب فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرکا مسجداقصیٰ جانا اشتعال انگیزی اورتنازع میں خطرناک اضافہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں