ن لیگ نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات سے معذرت کرلی

کراچی (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات سے معذرت کر لی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے بتایا کہ وفاقی وزیر ایاز صادق ایم کیو ایم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور وزیراعظم بھی ایم کیو ایم کی صورتحال سے آگاہ ہیں۔ سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم والے دوست ہیں ان کے ساتھ پھر کسی وقت ملیں گے، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اتحادی جماعتیں ہیں، مسلم لیگ ن مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو حلقہ بندیوں کیخلاف احتجاج کے حوالے سے آج مسلم لیگ ن کو دعوت دینا تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں