بھارت پاکستان کیخلاف تخریب کاری اور جاسوسی کا سلسلہ بند کرے، ترجمان وزارت خارجہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے۔ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ کا نیا بیان پاکستان کو تنہا کرنے میں بھارت کی ناکامی اور بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ بھارت کا مسلسل پاکستان مخالفت بیانیہ پاکستان کی سرزمین پربھارت کے تخریب کاری میں ملوث ہونے کو چھپا نہیں سکتا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے بھارت خود تخریب کاری اور پاکستان کیخلاف جاسوسی کا سلسلہ بند کرے۔
Load/Hide Comments