نصیر آباد میں گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کردیا گیا، گڈانی سے 2 ملزمان گرفتار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نصیر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے میاں بیوی سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نصیر آباد کے علاقے مانجھوٹی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص تنویر اور اس کی اہلیہ مسمات ن کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔ گڈانی پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 مسروقہ گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ گزشتہ روز گڈانی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2مسروقہ گاڑیاں برآمد کرکے ثاقب اور عبدالعلی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


