موبائل فون کا استعمال یوکرینی حملے میں 89 فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ بنا، روس

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے حملے کے دوران موبائل فون کا استعمال 89 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا باعث بنا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پابندی کے باجود یوکرین کے ہتھیاروں کی زد میں موجود روسی فوجیوں کے پاس موبائل فونز کی موجودگی اور ان کا استعمال روسی فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ بننی۔ روس کی رجمنٹ کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل بچورن بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔یوکرین نے یکم جنوری کی رات یوکرین کے مقبوضہ شہر دونیتسک کے علاقے ماکیوکا میں جبری فوجی بھرتیوں کے ایک سینٹر پرمیزائل حملہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں