بلوچستان‘ کورونا وائرس 90فیصد مقامی سطح پر منتقل

کوئٹہ: بلوچستان سمیت ملک میں کووِڈ 19 سے متاثرہ 90 فیصد مریضوں میں وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا رپورٹ کے مطابق 7 فیصد افراد کو وائرس ان سے لگا جو بیرونِ ملک کا سفر کر کے آئے تھے جبکہ 3 فیصد ایران سے آنے والے زائرین کے رابطے میں آنے کی وجہ سے بیمار ہوئے مذکورہ رپورٹ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے وزارت صحت کے تحت تیار کی جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں 98 فیصد مریضوں میں وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا جبکہ بلوچستان میں 95 فیصد، سندھ میں 93 فیصد، آزاد کشمیر میں 88 فیصد، پنجاب میں 87 فیصد، خیبرپختونخوا میں 86 فیصد اور گلگت بلتستان میں 68 فیصد افراد مقامی سطح پر وائرس کی ترسیل سے متاثر ہوئے پنجاب میں وینٹی لیٹرز کی تعداد سب سے زیادہ ایک ہزار 321، سندھ میں 501، اسلام آباد میں 233، خیبرپختونخوا میں 195، بلوچستان میں 61، آزد کشمیر میں 39 اور گلگت بلتستان میں 9 ہے اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 48 فیصد، پنجاب میں 37 فیصد، سندھ میں 28 فیصد، اسلام آباد میں 11 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں جبکہ بلوچستان میں کوئی وینٹی لیٹر استعمال نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں