کوئٹہ ژوب شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار، حادثات معمول بن گئے، ٹرانسپورٹروں نے احتجاجاً سڑک بند کردی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ ژوب شاہراہ پر واقع سوڑہ پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے اور آئے روز حادثات اور این ایچ اے کے عدم توجہی کے باعث ٹرانسپورٹ یونین کی سوڑہ پل کے مقام پر احتجاج روڈ کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بلاک کردیا جس سے کوئٹہ ژوب اور ڈی آئی خان آنے اور جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکام اور این ایچ اے حکام کو بار بار کہنے کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی جاری ھے آئے روز پل گاڑیاں الٹنے سے ھمارا اور بیوپاریوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ھوتا ھے بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی نذیر احمد بوستانی کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کے دیگر آفیسران نے ٹرانسپورٹ یونین سے کامیاب مذاکرات کیے اور مسئلہ حل کرنے کی یقین دھانی پر ٹرانسپورٹ یونین نے ہڑتال ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں