لسبیلہ کے ساحی علاقے ڈام بندر میں گزشتہ 4 روز سے بجلی کی فراہمی معطل، علاقہ مکین پریشان
وندر (انتخاب نیوز) لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر کی بجلی کی سپلائی گزشتہ چار دنوں سے غائب کے الیکٹرک کی جانب سے پراسرار خاموشی صارفین بے بسی کے شکار تفصیلات کے مطابق چار روز قبل لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر کو وندر گریڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی فراہم کرنے کے لیے نصب کیے گئے بجلی کے کھمبوں میں سے متعدد کھمبوں سے نامعلوم افراد بجلی کے تار چوروں نے سونمیانی اور میرآباد کے درمیانی علاقے سے بجلی کی تاریں کاٹ کر لے گئے جس کی وجہ سے گزشتہ چار دنوں سے لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر اور اس سے متصل گوٹھوں اور محلوں کی بجلی کی سپلائی منقطع ہے اور ان علاقوں میں پینے کے پانی سمیت بجلی کی برقی رو سے چلنے والی اشیا بجلی کے نا ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہو کررہ گئی ہیں کے الیکٹرک کے صارفین کے مطابق کے الیکٹرک وندر اور وندر پولیس کے مابین بجلی کی تاروں کی چوری اور نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج نا ہونے کے باعث ڈام بندر کو بجلی کی سپلائی فراہم کرنے کے لیے نصب کیے گئے بجلی کی تاریں دوبارہ لگا کر بجلی بحال کرنے کے لیے کسی قسم کا اقدام نہیں کرسکتے ہیں کے الیکٹرک اور وندر پولیس کی ہٹ دھرمی کے باعث ڈام بندر سمیت میرآباد بلوچ اسٹاپ شیخ آباد قاسوانی محلہ رموانی محلہ الیاسانی محلہ مانڈڑہ محلہ فادلانی محلہ اور ڈام بازار کی بجلی منقطع ہونے کے سبب ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے لیے کسی قسم کا اقدام ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے کے الیکٹرک کے صارفین نے کے الیکٹرک کے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈام بندر سمیت دیگر گوٹھوں اور محلوں بجلی کی بحالی کے لیے فوری طور پر احکامات صادر فرمائیں۔


