حب کے ساحلی شہر گڈانی میں باصلاحیت نوجوانوں نے ریت پر ذوالفقار علی بھٹو کا خاکہ بنا دیا
حب (انتخاب نیوز) حب کے ساحلی شہر گڈانی کے راشدی آرٹ گروپ کے باصلاحیت نوجوانوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بانی عظیم شخصیت ذوالفقار علی بھٹو کا بہت ہی لاجواب، دلچسپ اور دیدہ زیب خاکہ گڈانی کے ساحل سمندر پر انکے برسی کے موقع پر بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق حب کے ساحلی شہر گڈانی کے باصلاحیت نوجوانوں راشدی آرٹ گروپ نے بہت ہی دیدہ زیب انوکھے انداز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی سابق وزیراعظم پاکستان عظیم شخصیت ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انوکھا طریقہ اپنایا راشدی آرٹ گروپ کے باصلاحیت نوجوان نے حب کے ساحلی شہر گڈانی کے ساحل سمندر پر ذوالفقار علی بھٹو کا بہت ہی لاجواب،دلچسپ اور دیدہ زیب خاکہ انکے برسی کے موقع پر بنا دیا۔باصلاحیت راشدی آرٹ گروپ کے ان نوجوانوں نے سینڈ آرٹ، تھریڈی، بیج اسکیج کے زریعے سے بہت ہی دیدہ زیب، لاجواب اور دلچسپ اور انتہائی خوبصورت خاکہ پاکستان کی عظیم شخصیت ذوالفقار علی بھٹو کے برسی کے موقع پیش کیا یہ راشدی آرٹ کے باصلاحیت نوجوان ساحلِ سمندر پر دنیا کی عظیم اور اہم شخصیات کے خاکے بنانے میں دنیا آرٹ میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کا دیدہ زیب لاجواب اور نہایت ہی خوبصورت خاکے کو دیکھ کر ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔باصلاحیت راشدی آرٹ گروپ کے نوجوانوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ہمیں سپورٹ کیا جائے تو ہم اپنے دلچسپ دیدہ زیب اور منفرد آرٹ کی دنیا میں ہم اپنے پیارے پاکستان کا نام پوری دنیا میں مشہور کرینگے۔


