پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ جاری کی جائے، ایم ڈی کیٹ طلبہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایم ڈی کیٹ طلباء ایکشن کمیٹی بلوچستان کے رہنماؤں عبدالسلام، رحمن انور اور ایمن نے قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجواور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے اپیل کی ہے کہ فائنل میرٹ لسٹ روک کر پی ایم سی کے رولز کے مطابق میرٹ لسٹ جاری کی جائے تاکہ طلباء میں پائی جانے والی تشویش دور ہو سکے یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ نیشنل میڈیکیٹ قومی سطح کا امتحان ہے جو ملک بھر کیلئے یکساں نوعیت کا ہوتا ہے پاکستان میڈیکل کمیشن کے رولز کے تحت 2021ء میں جن طلباء نے ایف ایس سی کا امتحان پاس کیا ہے وہ میڈیکیٹ 2022/23 کے میرٹ کیلئے ایف ایس سی کے نمبروں اور مضامین کو شامل کرتے ہیں حلانکہ دیگر صوبوں میں داخلہ پالیسی پی ایم سی رولز کے تحت ہو رہی ہے، بولان میڈیکل کالج کے پرنسپل اور انتظامیہ کو درخواستیں دیں ان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ کو بھی درخواستیں دیں بی این سی کے پرنسپل اور انتظامیہ کی نالائقی سے آگاہ کیا کوئی شنوائی نہیں ہوئی،بی ایم سی کی پراس پیکٹس میں داخلے پی ایم سی رولز کے تحت ہونگے درج ہے، یہ مسئلہ بلوچستان کے بچوں کا پی ایم سی میں رجسٹریشن کا ہے اگر یہ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا، ہم اپنے مستقبل کیلئے فکر مند ہیں، اور بی ایم سی انتظامیہ نے اپنی مرضی کا رول بنا کر کابینہ سے پاس کرایا ہے، جبکہ پی ایم سی کی جانب سے اپنی داخلہ پارلیسی واضع کر رکھی ہے، سندھ میں کچھ کالجز میں پی ایم سی کی پالیسی کونذر انداز کر کے اپنے رولز کے تحت داخلے دیئے جنہیں پی ایم سی نے شوکاز نوٹس جاری کئے اور طلباء کو نکال دیا پرائیویٹ کالج نے طلباء کو انکی فیس واپس کی ہماری قائم مقام گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے فائنل میرٹ لسٹ کو روک کر پی ایم سی کے رولز کے مطابق میرٹ لسٹ جاری کی جائے تاکہ طلباء میں پائی جانے والی تشویش ختم ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں