تہران میں نامعلوم افراد نے گھر کے دروازے پر پاسداران کا اہلکار قتل کردیا
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے رکن کوتہران میں گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا، سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ انہیں ہو سکتا ہے گھر کے باہر چوری کی کسی واردات کی نیت سے آنے والوں نے مارا ہو۔پاسدران کے اس اہلکار قاسم فتح اللہی کو ان کے دروازے پر نامعلوم افراد نے چار گولیاں ماریں،واضح رہے 16 ستمبر 2022 ء سے ایران میں احتجاج کی شدید لہر جاری ہے۔ یہ مظاہرے 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد شروع ہوئے تھے۔اب تک ان مظاہروں میں 516 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جن میں بچوں کی تعداد بھی 70 کو چھو چکی ہے۔ ان مرنیوالوں میں درجنوں سرکاری اہلکار بشمول پاسدران بھی ہیں۔
Load/Hide Comments


