عمران خان ہر نئے دن اپنے پرانے بیان سے یوٹرن لیتے ہیں، شیری رحمان

اسلا م آباد(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان ہر نئے دن اپنے پرانے بیان سے یوٹرن لیتے ہیں، نیا بیانیہ بنانے سے حقیقت نہیں بدل جائے گی،حملے کا الزام اداروں پر لگانے سے ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان ہر نئے دن اپنے پرانے بیان سے یوٹرن لیتے ہیں، یہ واحد شخص ہے جو آئے روز اپنے ہی بیان سے انحراف کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اب پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے انہوں نے الزامات کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے،ان کو سوالات اداروں یا مخالفین سے نہی اپنے وزیراعلی سے کرنے چاہئیں۔شیری رحمن نے کہاکہ نیا بیانیہ بنانے سے حقیقت نہیں بدل جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ حملے کا الزام اداروں پر لگانے سے ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اس سے پنجاب حکومت اور کیسز میں کوئی رعایت نہی ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ الزام تراشی اور گالم گلوچ کر کے رعایتیں لینے کا دور اب گزر چکا، اب ادارے اور عوام ان کی بلیک میلنگ میں نہی آئے گے۔ شیری رحمن نے کہاکہ مخالفین کو ہسپتالوں سے اٹھا کر جیل بھیجنے والا خود گرفتاری سے کیوں خوفزدہ ہے؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپنی گرفتاری کو روکنے لیئے لوگوں کو سڑکوں پر آنے کو کیوں اکسا رہے ہیں؟ دوسروں کو جھوٹے کیسز بنا کر گرفتار کرنے والا شخص اتنا کیوں بوکھلا گیا ہے؟ ، اگر کوئی جرم نہی کیا تو گرفتاری کا ڈر کیوں ہے؟ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں