جو کرنا ہے کریں، اضافی الاؤنس نہیں دیا جاسکتا، اسحاق ڈار فنانس ڈویژن افسران پر برس پڑے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایگزیکٹو الاؤنس کٹوتی کے خلاف احتجاج کرنے والے افسران پر برس پڑے۔ فنانس ڈویژن کے ڈی ایم جی اور او ایم جی گروپ کے افسران نے 50 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس کی کٹوتی کیخلاف وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سامنے احتجاج کیا۔ افسران نے ایگزیکٹو الاؤنس کو 150 فیصد ہی رکھنے کا مطالبہ کیا تاہم وفاقی وزیر احتجاج کرنے والے افسران پر برس پڑے۔ اسحاق ڈار نے احتجاجی افسران سے گفتگو میں کہاکہ آپ نے جو کرنا ہے کریں، اضافی الاؤنس نہیں دیا جاسکتا، 25 سال میں پہلی بار وزارت خزانہ کیافسران الاؤنس کیلئے احتجاج کررہے ہیں، آپ کو اس پر شرم آنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 150 فیصد الاؤنسں دینے کا غلط فیصلہ کیا گیا، آپ جاکر سیکرٹری فنانس سے بات کرلیں یہاں احتجاج مت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں