حب کے علاقے وندر کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ عملہ آگ بجھانے میں مصروف
وندر (انتخاب نیوز) لسبیلہ کے پہاڑی علاقے موضع مٹھڑی، گجرو پٹ کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی قریبی گوٹھوں کے متاثر ہونے کا خدشہ میونسپل کمیٹی وندر کی فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف دور دراز اور دشوار گزار پہاڑی راستے کے باعث آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ کے پہاڑی علاقے موضع مٹھڑی، گجرو پٹ کے جنگل میں اگی ہوئی گھاس پھوس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں ہے لیا جنگل میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہونے پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وندر عنایت اللہ راٹھوڑ نے فوری طور پر میونسپل کمیٹی وندر کی فائر بریگیڈ کی گاڑی اور عملے کو جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے روانہ کیا دور دراز اور پہاڑی دشوار گزار راستہ ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور آگ تیزی کے ساتھ قریبی گوٹھوں کی جانب بڑھنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وندر سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فائر ربریگیڈ کی ایک گاڑی ہے اور جس جگہ پر جنگل میں آگ لگی ہوئی ہے وہ وندر سے 25 سے 30 کلو میٹر دور پہاڑی علاقے میں ہے اور جنگل تک جانے میں دشوار گزار راستے کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے دیگر میونسپل کمیٹیوں اور حب میونسپل کارپوریشن کی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور عملے کو طلب کرنے کے لیے رابطہ کیا ج ارہا ہے علاقے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنگل میں لگنے والی آگ اب قریبی گوٹھوں کی جانب بڑھ رہی ہے آگ پر جلد قابو نہیں پایا گیا تو قریبی گوٹھوں تک آگ کے پھیلنے کا اندیشہ ہے۔