ریپبلکن پارٹی میں اختلافات، امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر 11 واں راؤنڈ بھی ہار گئے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ریپبلکن پارٹی میں اختلافات کے سبب امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا انتخاب تیسرے روز بھی نہ ہوسکا، کیون مک کارتھی گیارہواں راونڈ بھی ہارگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن پارٹی کو اسپیکر شپ کے لئے 218 ووٹ درکار ہیں۔ گزشتہ روز بھی تین راونڈ میں کیون مک کارتھی اکثریتی ووٹ نہ لے سکے تھے۔امریکی سیاست میں گزشتہ 150 برسوں میں ایسا نہیں ہوا، اجلاس ملتوی کرنا پڑگیا۔اسپیکر کے لئے ووٹنگ میں مک کارتھی کے علاوہ سابق صدر ٹرمپ کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ اسپیکر کی ووٹنگ میں سابق صدر ٹرمپ کو صرف ایک ووٹ ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں