فلپائن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بھارتی کبڈی کوچ کو قتل کردیا
منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پنجاب کے علاقے موگا سے تعلق رکھنے والا 43 سالہ کبڈی کوچ گرپیت سنگھ گِندرو کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا، ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی نا ہی یہ معلوم ہوسکا کہ اسے کیوں قتل کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گرپیت 4 سال قبل روزگار کیلئے منیلا گیا تھا، اسے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا۔منیلا پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی نا ہی یہ معلوم ہوسکا کہ اسے کیوں قتل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


