عوامی مسائل کا خاتمہ ہمارا مشن رہا ہے،شفیق الرحمن مینگل
خضدار:سربراہ جھالاوان عوامی پینل میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے فلاحی خدمت جاری رکھیں گے جھالاوان عوامی پینل عوام کے حقوق کی ضامن جماعت ثابت ہوچکی ہے جماعت کا مقصد رنگ و نسل سے پاک معاشرہ کا قیام ہے جس کے آئین و منشور میں بلوچستان خصوصاً جھالاوان کے مظلوم عوام کی ترقی و خوشحالی شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھالاوان عوامی پینل کے سینئر رہنماء میر سعداللہ گنگو سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے حصول پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں مظلوم عوام کے ساتھ قائم رشتے کو منفی پروپیگنڈوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ اقتدار کبھی بھی ہماری منزل نہیں رہا ہے بلکہ عوامی مسائل کا خاتمہ ہمارا مشن رہا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ جھالاوان عوامی پینل کے کارکنان کو جماعتی بنیاد پر جھالاوان عوامی پینل کے آئین و منشور کی پاسداری کرنا اور اتحاد و اتفاق کو اپنا کر جھالاوان عوامی پینل کے پروگرام کو گھر گھر پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔


