بلوچستان میں 90فیصد غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کردیا،ڈی جی فشریز

گوادر (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے سمندری حدود سے ٹرالنگ ختم کردی گئی ہے۔ عوام پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں۔ ڈی جی فشریز محکمہ فشریز بلوچستان کے ڈائر یکٹر جنرل سیف اللہ کھیتران نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں پریس کانفرنس میں کہاکہ غیر قانونی بلوچستان کے سمندری حدود میں نوے فیصدغیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ محکمہ فشریز کا عملہ غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کیلئے دن رات محنت کررہی ہے اور ہم ٹرالنگ کی روک تھام میں بہت حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔ ٹرالرز ایسوسی ایشن کا کراچی میں ہڑتال اس بات کا ثبوت ہے کہ محکمہ فشریز نے ٹرالنگ کے خلاف کس حد تک کارروائی کی ہے۔ انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے ماہیگیر خوشحال رہیں یہ حکومت بلوچستان کا عزم ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں ماہیگیروں کی فلاح و بہبود کیلئے عنقریب بارہ ارب کا پروجیکٹ لا رہے ہیں جس میں ماہیگیروں کو انجن۔ جال سمیت دیگر سہولیات بھی دیئے جائینگے۔ ماہیگیروں کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا ء کررہے ہیں جس سے انکا مفت علاج ہو گا اور ماہیگیروں کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہو نے جا رہا ہے اگلے مہینے میں ماہیگیری شعبہ کو لیبر کا درجہ دیا جائے گا اور جو مراعات لیبر کے ہیں وہ تمام مراعات ماہیگیروں کو بھی ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں