وفاق اور صوبائی حکومت نے گوادر کے پانچ ڈیپارٹمنٹ کیخلاف ڈنڈااٹھا لیا

کوئٹہ:وفاق اور صوبائی حکومت نے گوادر کے پانچ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا،روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب، افسران اور اہلکاروں پر نظر رکھنے کی ہدایت،بے قاعدگی اور بدعنوانی میں ملوث پائے جانے پر بھرپور کارائی کی جائے گی باوسوخ ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ضلع گوادر میں پانچ اداروں کی کارکردگی کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت جاری کی ہے بتایا جاتا ہے کہ صوبہ کی ایک حساس ادارے کو اس سلسلے میں خاص ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ،جی ڈی اے،کیسکو،جی پی اے اور محکمہ فشریز کی کارکردگی کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ فائل کرکے بھیجی جائے زرائع کے مطابق خاص طور پر محکمہ فشریز،محکمہ پبلک ہیلتھ،کیسکو اور جی ڈی اے کے افسران اور اہلکاروں پر نظر رکھنے اور مذکورہ محکمہ جات میں کس طرح کی بدعنوانی طرزعمل رائج ہے جس سے ضلع گوادر کے شہریوں پر منفی اثرات پڑرہے ہیں اور ان محکموں کی کارکردگی کا مورال عوام میں خراب ہوئی ہے اِس پر تحقیقات اور تفتیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھرپور کارائی کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں