پروپیگنڈا کرنے والے جان لیں، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اوررہیں گے، پرویز الہٰی
xلاہور (انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اپوزیشن اقتدار کےخواب دیکھ رہی ہے، خوابوں میں گم اپوزیشن کے پاس نمبرز ہی پورے نہیں ہیں۔چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی، صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ، میاں محمودالرشید شریک ہوئے۔اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کو پہلے بھی مار پڑی، آئندہ بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، پروپیگنڈا کرنے والی فیکٹری ن لیگ کے گھر لگی ہوئی ہے، پروپیگنڈاکرنے والے جان لیں ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، عمران خان کے ساتھ ہیں، وفاقی حکومت کی بد ترین کارکردگی پر پورا ملک سراپا احتجاج ہے، وفاقی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی سزا 22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں۔


