حکومتی سطح پر روس سے درآمد گندم کے دو بحری جہاز کراچی پورٹ پہنچ گئے
کراچی (انتخاب نیوز) روس سے حکومتی سطح پر منگوائی جانے والی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی۔ وزارت فوڈ سیکورٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ روس سے گندم کے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے، حکومتی سطح پر روس سے مجموعی طور پر ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ روس سے منگوائی جانے والی ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم بذریعہ گوادر پاکستان پہنچے گی، 30 مارچ تک روس سے درآمد کی جانے والی گندم کے تمام جہاز پاکستان پہنچ جائیں گے۔ حکام کے مطابق ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم کراچی پورٹ پر آچکی ہے۔
Load/Hide Comments


