حکومت پیسوں میں آٹا بانٹنے نکل آئی، سرکاری ٹرک کے پیچھے لوگوں کا ہجوم اکھٹا کرلیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں آٹے کی قلت شدید ہوگئی۔ شہر بھر میں لوگ آٹے کے حصول کیلئے سرگرداں اور لائنوں میں لگے دکھائی دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو گردش کررہی ہے جس میں سرکاری آٹے کے ٹرک کے پیچھے لوگوں کا ہجوم ہے، حکومت بھی پیسے میں آٹا بانٹنے نکلی ہے۔، 20 کلو آٹا 3000 ہزار روپے میں ملتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئٹہ شہر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2800 روپے میں فروخت ہونے پر لوگ مایوسی کے عالم میں آٹے کے تھیلے خریدنے کے لیے موٹر سائیکلوں پر آٹے کی بوریوں کے ساتھ سرکاری ٹرک کا پیچھا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں