کور کمانڈر بلوچستان کی صوبائی سیکرٹری خوراک سے ملاقات، آٹے کی قلت پر تبادلہ خیال
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سے صوبائی سیکرٹری خوراک کی ملاقات،صوبے میں آٹے کی قلت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سے صوبائی سیکرٹری خوراک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دنوں حکام کے درمیان صوبے میں آٹے کی قلت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر کمانڈر 12کور نے نیشنل فوڈ سیکورٹی اور پاسکو سے رابطہ کیا اور صوبے میں گندم کے بحران سے متعلق آگاہ کیا۔ پاسکو اور نیشنل فوڈ سیکورٹی کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ گند م کی قلت ختم کر نے کے لئے فوری تر سیل شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلو چستان میں آئند ہ 2سے 3روز میں آٹے کی قلت میں بتد ریج کمی آنی شروع ہو جائے گی۔
Load/Hide Comments


