خضدار میں ایک شخص قتل، ایک جاں بحق، اوتھل ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی

خضدار، اوتھل (انتخاب نیوز) خضدار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ گزشتہ روز خضدار میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے ایک شخص عرض محمد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ دریں اثناء خضدارنیو بس اڈہ جھالاوان کمپلیکس نزد زہری حویلی کے ایریا میں موٹر سائیکل اور مزدا گاڑی میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص زاہداحمد ولد علی احمد قوم نوشیروانی بلوچ آباد خضدار اور زخمی شخص جنیداحمد ولد عبدالرسول قوم نوشیروانی بتائی جاتی ہے زخمی اور جاں بحق شخص کو فوری طور ہسپتال پہنچایا ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کردیا گیا۔ علاوہ ازیں اوتھل میں ٹریفک حادثہ خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اوتھل میں آر سی ڈی شاہراہ پر جھاؤ کراس کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی کاڑی ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں