حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواستیں سندھ ہائیکورٹ نے مسترد کردیں
کراچی (انتخاب نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے میں مختلف اضلاع کی حد بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی دونوں درخواستیں مسترد کردی ہیں ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے جو نوٹیفیکیشن چیلنج کیا ہے اس پر عدالت فیصلہ دے چکی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں مختلف اضلاع کی حد بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی دو درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ وکیل ایم کیو ایم نشاط وارثی نے دلائل دیئے کہ یہ مسئلہ بنیادی طور پر یو سیز اور ٹاﺅنز کی حد بندیوں کا ہے۔ سندھ حکومت نے سیاسی فائدے کیلئے غیر منصفانہ حد بندیاں کیں۔ ضلع غربی میں یوسیز اور ٹانز کی تشکیل غلط اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اورنگی، مومن آباد، بلدیہ، نارتھ ناظم آباد اور شاہ فیصل کالونی میں حلقہ بندیاں غیر منصفانہ ہیں۔ اپیلیٹ اتھارٹی نے بھی ہمارا مقف نہیں سنا۔ یہ غیر منصفانہ عمل ہے۔ چیف جسٹس نے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر حد بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے جو نوٹیفیکیشن چیلنج کیا ہے اس پر عدالت فیصلہ دے چکی۔ سپریم کورٹ نے بھی سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے دائر درخواستوں میں صوبائی الیکشن کمیشن، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواستوں میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ اگر حلقہ اور حد بندیاں درست نہ ہوئیں تو انتخابات منصفانہ نہیں ہوں گے۔


