سبی لیویز کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن، مطلوب دو ملزمان گرفتار
سبی(مانیٹرنگ ڈیسک)لیویز فورس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مقدمات میں مطلوب دو ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق لیویز فورس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوے دو مفرور ملزمان ہیجو ولد سارنگ اور پرویز ولد شہداد قوم سمالانی سکنہ لنڈی کھوسہ تحصیل ڈھاڈر کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان لاکھوں روپے لاگت گندم کی فصل کو آگ لگا کر خاکستر کرنے کے مقدمہ میں سبی لیویز کو مطلوب تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اپنا قبلہ درست کر لیں۔ قانون سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔
Load/Hide Comments


