زیارت میں برفباری کے دوران سیاحوں کی سہولیات اور حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا ر ہےہیں، کمشنر سبی ڈویژن
سبی(انتخاب نیوز) کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ زیارت وگردونواح میں ہونے والی برفباری کے دوران شہری اور دور دراز سے آنے والے سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور حفاظت کے لے ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے زیارت میں آنے والی افراد مقامی انتظامیہ سے مکمل تعاون کو یقینی بنائیں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے کہا کہ زیارت میں برفباری کے دوران شہریوں اور سیاحوں کی سہولت اور حفاظت کے لئے مربوط حکمت علمی ترتیب دے دینے کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے،برف ہٹانے کیلئے ڈوزرز و دیگر ہائی مشنری زیارت پہنچادی گئی ہے جاچکے ہیں۔زیارت وگردونواح میں برف پِگھلانے کے لئے نمک کی وافر مقدار سٹاک کرلی ہے۔زیارت میں شہری اور سیاح برفباری کے دوران سفر میں اپنی گاڑیوں کی سپیڈ کم سے کم رکھیں۔کایمرجنسی کی صورت میں سیاح کسی بھی وقت ڈی سی زیارت سے 03327857758پر رابطہ کرسکتے ہیں۔کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے کہا کہ زیارت آنے والے سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کی جان کی حفاظت ہماری زمے داری میں شامل ہے وسائل میں رہ کر زیارت کی عوام اور دوردراز سے آنے والے لوگوں کو مکمل ریلیف فراہم کریں گے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر زیارت سمیت تمام محکموں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہے عوام کے جان کی حفاظت کے لئے دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل یقینی بنایا جائے لاپرائی غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے تمام شہری اور سیاحوں کو بھی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقامی انتظامیہ لیویز پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بناکر ذمے داری کا مظاہرہ کریں ۔


