نوشکی آر سی ڈی شاہراہ پر ٹرالر الٹ گیا، 10 گھنٹے ٹریفک معطل، بارش اور سردی میں مسافر پریشان
نوشکی (انتخاب نیوز) آر سی ڈی شاہراہ سلطان پاس پر ٹرالر الٹنے سے دس گھنٹے سے زاہد ٹریفک معطل رہی جس ے بڑی اور مال بردار گاڑیوں کی لائن لگ گئیں بارش اور سخت سردی میں مسافر اور ڈرائیوروں کو کافی پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم آر سی ڈی شاہراہ پر متبادل کچے راستے پر ٹریفک کو بحال کردیا گیا ایک اور واقعہ میں آر سی ڈی شاہراہ پر گاڈی الٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے جھنیں ٹیچنگ ہسپتال میں طبی امداد دی گئی ۔
Load/Hide Comments


