بھارت، سیکڑوں خواتین کی عصمت دری کرنے والے جلیبی بابا کو 14 سال قید کی سزا
ہریانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے جلیبی بابا کو آخرکار عدالت نے 14سال قید کی سزا سنا دی، امر ویر عرف جلیبی بابا یا امرپوری خواتین کو نشہ آور چائے پلا کر ان کی عصمت دری کرتا تھا اور بلیک میل کرنے کے لیے ان کی ویڈیو بھی بناتا تھا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ کے علاقے ٹوہانا کے مشہور عصمت دری و فحش ویڈیو کیس میں فتح آباد کی ایک فاسٹ ٹریک خصوصی عدالت نے امرویر کو ایک سو بیس سے زائد خواتین اور بچیوں کا ریپ کرنے کے جرم میں چودہ سال قید کی سزا دے دی،63سالہ مجرم ان خواتین کو نشہ آور چائے پلاتا تھا جو اس کے پاس کسی طرح کی مدد مانگنے آتی تھیں اور پھر ان کی عصمت دری کرتا تھا، صرف یہی نہیں بلکہ اس حرکت کو ریکارڈ بھی کر لیتا تھا اور پھر ویڈیو پبلک کرنے کی دھمکی دے کر ان سے رقم اینٹھتا تھا،امرویر کا دعوی تھا کہ وہ انسان کے روپ میں خدا کا اوتار ہے، عدالت نے سفاک ملزم کو نابالغ لڑکیوں کے ریپ میں 14سال، خواتین سے ریپ میں 7-7سال، اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت 5سال قید کی سزا سنائی، تاہم یہ سبھی سزائیں ایک ساتھ چلیں گی،جلیبی بابا 2018سے عدالتی حراست میں جیل میں قید ہے، اس لیے عدالت نے اس مدت کو بھی سزا میں شامل کر دیا ہے۔ عدالت میں جب جلیبی بابا کو سزا سنائی جا رہی تھی تو وہ رحم کی بھیک مانگتا ہوا دکھائی دیا۔


