پشتونخوامیپ کا سربراہ کون،الیکشن کمیشن نے فریقین کو طلب کرلیا
کوئٹہ (آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فل بینچ نے مختیار خان یوسفزئی بنام محمود خان اچکزئی کیس کی سماعت کی چیف الیکشن کمشنر نے درخواست گزار کے وکیل سے 19اور 20دسمبر 2022کو منعقدہ انٹرا پارٹی انتخابات نے بے قاعدگیوں کی نشاندہی کرنے پر استفسار کیا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے متعلقہ شقوں کی نشاندہی کی بحث کے بعد الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کی جانب سے دائر کردہ کیس منظور کرتے ہوئے مخالف فریق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 26 جنوری کو مقرر کی ہے۔
Load/Hide Comments