افغانستان کیخلاف سیریز سے دستبرداری پر کرکٹ آسٹریلیا کی وضاحت

آسٹریلیا (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کیخلاف سیریز سے دستبرداری پر کرکٹ آسٹریلیا نے وضاحت دے دی۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہوکلے نے کہا ہے کہ طالبان کے خواتین کے حقوق سے متعلق فیصلوں کے باعث کرکٹ سیریز سے دستبردار ہونا پڑا۔نک ہوکلے نےکہا ہے کہ طالبان کے نومبر اور دسمبر کے فیصلوں نے خواتین کے بنیادی انسانی حقوق میں فرق ڈالنے کے اشارے دیے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق میں فرق کی وجہ سے ہمیں دستبرداری کا فیصلہ کرنا پڑا۔نک ہوکلے نے کہا کہ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبرداری کے فیصلے کو ہم نے ہلکا نہیں لیا، اس حوالے سے حکومت سے تفصیلی مشاورت کی۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ یہ بڑی چیلنجنگ اور افسوس ناک صورتِ حال ہے۔ نک ہوکلے نے کہا کہ ہم سیریز کھیلنے کے لیے پُرامید تھے اور افغان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں تھے۔واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کی مذمت کی تھی اور کرکٹر نوین الحق نے احتجاجاً بگ بیش لیگ چھوڑ نے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں