اسمبلی کی تحلیل سے متعلق گورنر آئین کے مطابق فیصلہ کریں گے، وزیر قانون
اسلام آباد(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر چوہدری اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے حوالہ سے آئین میں طریقہ کاردرج ہے ، گورنر کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہونے کے بعد 48گھنٹے کا وقت ہوتا ہے اوراس طرح کے کاموں میں عجلت نہیںکی جاتی، گورنردیکھیں گے اورسوچ سمجھ کر آئین میں جو لکھا ہے اسی کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ ان خیالات کااظہار اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال پر وزیرقانون کا کہناتھاکہ (ن)لیگ کی اس معاملہ پر کیا حکمت عملی ہو گی اس حوالہ سے بات کرنے کا مجھے اختیار نہیں،(ن)لیگ کی میٹنگ کے بعد پارٹی کی جو بھی عملی ہو گی، سامنے آئے گی۔
Load/Hide Comments


