کوئٹہ پو لیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی ، منشیات بر آمد،ملزم گر فتار

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں پو لیس کی کاروائی منشیات بر آمد کر کے ملزم کو گر فتار کر لیا ۔ پو لیس کے مطابق ڈی آئی جی پو لیس غلام اظفر مہیسر کی ہدایت پر پو لیس تھانہ صدر نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے احمد شاہ اسٹریٹ سے ملزم نصیب اللہ ولد حبیب اللہ قوم شاہوانی سکنہ منو جان روڈ کوئٹہ کو گرفتار کرکے قبضے سے1.2کلو گرام پختہ چرس بر آمد کر لی ۔ پو لیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 06/23 بجرم 9(1)3C ایکٹ میں درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں