کوہلو میں سیلاب متاثرہ کسانوں کے گندم بیج کی چوری، متاثرین کا شدید احتجاج، شاہراہ بند کردی

کوہلو (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے فراہم کیا گیا گندم بیج کی تقسیم کا معاملہ، رات گئے گندم بیج کی چوری کیخلاف احتجاج اور مظاہرہ۔ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے فراہم کیا گیا گندم بیج کی رات گئے چوری کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل گئے مشتعل مظاہرین نے ختم نبوت چوک پر مظاہرہ کرکے شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا اور شدید نعرے بازی کی گئی ہے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنما میر نعمت مری،فتح خان لوہارانی و دیگر مقررین نے گندم بیج چوری کی شدید الفاظ میں مذمت کی مقررین کا کہنا تھا کہ لیویزاہلکاران کونسے قانون کے تحت رات کو بیج لوڈ کرکے لے جارہے تھے ڈپٹی کمشنر کی حکم پر وہ دن کو بھی یہ بیج لے جاسکتے تھے لیکن راتوں کو چوری کرنا یہ قانون اجازت نہیں دیتا گندم بیج کی چوری میں محکمہ زراعت کے آفیسران، ڈپٹی کمشنر کوہلو اور لیویز اہلکاران ملوث ہیں، مظاہرے میں قبائلی عمائدین اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے موقف اپنایا کہ رات گئے گندم بیج کی چوری کسی صورت قبول نہیں ہے، کونسے قانون کے تحت محکمہ زراعت اور لیویز اہلکاران ڈپٹی کمشنر کی حکم پر رات گئے سرکاری گودام میں گندم بیج لوڈ کررہے ہیں جن کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، اب محکمہ زراعت کے ذمہ داران اور ڈپٹی کمشنر کوہلو کو یہاں رہنے کی کوئی حق نہیں ہے، اس سے قبل محکمہ زراعت کے دفتر دن کو اکثر و بیشر بند ہوتا تھا لیکن راتوں رات اپنے من پسند لوگوں میں یہ رسیدیں جاری کررہے تھے نہ جانے محکمہ زراعت راتوں رات کونسے قانون کے تحت یہ رسیدیں جاری کررہا تھا محکمہ زراعت کے ایک فیلڈ اسسٹنٹ دن کو دوربین سے بھی نظر نہیں آتا تھا لیکن راتوں کو اپنے آفیسر کی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اپنے من پسند لوگوں کے فردز کاپی پر درج کررہا تھااعلیٰ حکام کو چاہیے کہ اب بھی وقت ہے نوٹس لینے کا نوٹس لیکر قانونی کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے شاہراہ پر احتجاج ختم کرکے ریلی کی صورت میں محکمہ زراعت دفتر پہنچے اور دفتر کا گھیراﺅ کیا جہاں مشتعل مظاہرین نے زراعت دفتر کے مین گیٹ کی زنجیر کو توڑ کر اندر داخل ہوئے، مشتعل مظاہرین نے گودام کو توڑنے کی کوشش کی جس کے باعث مشتعل مظاہرین نے گندم بیج کی گودام کو موقف اپناتے ہوئے نہیں تھوڑا کہ 23000 گندم بیج کی بوریاں کہاں گئیں اگر ہم نے گودام کو توڑا تو محکمہ زراعت اور محکمہ ریونیو اپنے چوری شدہ گندم بیج کی بوریاں بھی آج کے مظاہرین پر ڈالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں