پشاور، پولیس اسٹیشن پرحملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار جاں بحق

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سربند پولیس اسٹیشن پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں سربند پولیس اسٹیشن پر تخریبکاروں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سردار حسین اور دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گئے۔ایس ایس پی آپریشنز نے ڈی ایس پی سردار حسین اور ایک زخمی کانسٹیبل کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایس پی سردار حسین کے تھانے پہنچنے پر تاک میں بیٹھے تخریب کاروں  نے انہیں اور باقی محافظوں کو نائٹ وژن گنز سے نشانہ بنایا جس کی زد میں آکر دو اہلکار بھی زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تخریب کاروں نے اسنائپر رائفلوں کا استعمال کرتے ہوئے تھانے پر فائرنگ کی، رائفلوں کے ذریعے تھانے کی سنتری پوسٹوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ حملے کے فوراً بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی جب کہ پولیس کی ٹیمیں اور امدادی اداروں کے اہلکار موقع کی جانب روانہ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں