مولانا ہدایت الرحمن کا چار روزہ ریمانڈ منظور، بلوچستان بار کونسل کا عدالتوں سے بائیکاٹ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سیشن جج گوادر کی عدالت نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن سمیت تین ملزمان کا چار روزہ ریمانڈ دے دیا۔ گزشتہ روز گوادر پولیس کی جانب سے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو انکے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا جس پر پولیس نے مولانا ہدایت الرحمن سمیت تینوں افراد کو سیشن جج گوادر کی عدالت میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جس پر جج مولانا ہدایت الرحمٰن اور انکے تین ساتھیوں کا چار روزہ ریمانڈ منظور کرلیا مولانا ہدایت الرحمٰن کو گزشتہ روز گوادر میں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا اور اُن سمیت دیگر ساتھیوں پر جلاﺅ ،گھیراﺅ، کارسرکار میں مداخلت کے مقدمات درج کئے گئے ۔ دوسری جانب بلوچستان بار کونسل کی جانب سے حق دو تحریک گوادر کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن کی عدالت کے احاطے سے گرفتاری کیخلاف صوبے بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا گزشتہ روز حق دو تحریک کے سربراہ کو گوادر میں عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا جسکی بلوچستان بار کونسل کی جانب سے مذمت کرتے ہوئے ہفتے کو ع عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا اور ہفتہ کو عدالتوں کا وکلاءکی جانب سے بائیکاٹ کیا گیا اور کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا جسکی وجہ سے صوبے کے دور دراز علاقوں سے عدالتوں میںسماعت کے لئے آنیوالے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔


