اوستہ محمد، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں کٹوتی کا سلسلہ، مستحق افراد کی حق تلفی
اوستہ محمد (انتخاب نیوز) بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام رقم کٹوتی کا سلسلہ جاری۔ رٹیلر شاپ مستحق افراد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا رہے ہیں۔فی قسط پر مبینہ طور پر 3سو سے لے کر 5سو تک کٹوتی کی جا رہی ہے۔غریب مستحق افراد سے کٹوتی کا کمشنر نصیرآباد ڈویژن،ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد،اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد فوری نوٹس لیں۔ زرائع کے مطابق بے نظیرانکم سپورٹ کی رقم سے مستحق افراد مستفید ہونے کے بجائے کٹوتی کے نظر ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔باخبر زرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ فی لیڈیز سے 7ہزار کی رقم پر مبینہ طور پر3سو سے 5سو تک کٹوتی کی جا رہی ہے جو کہ ظاہری ناانصافی و کرپشن کی زمرے میں آتی ہے اگر انکے خلاف کوئی آواز بلند کرے تو اسکو مختلف بہانوں سے تنگ کیا جاتا ہے یا مزکورہ لوکیشن کو بند کرکے عوام کے لیے پریشانی کے اسباب پیدا کیے جاتے ہیں زرائع کے مطابق اْنہوں نے علاقائی ایجنڈ بھی رکھے ہوئے ہیں جو کہ رقم کٹوتی کے لیے کام کر رہے ہیں۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرمین پرسن،ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد و دیگر بالا حکام اس جانب فوری نوٹس لے کر شفافیت کے عمل یقینی بنائیں تاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی پوری رقم مستحق افراد کو مل سکے۔


