کوہلو میں پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق، خضدار سے لاش برآمد
کوہلو، خضدار (انتخاب نیوز) کوہلو میں 13 سالہ نوجوان پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقاً گولی چلنے سے جاں بحق۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد اسلم ولد بنگل خان کے نام سے ہوئی نوجوان کوہلو کے نواحی علاقے کیچڑ شاہیجہ کا رہائشی تھا۔علاوہ ازیں خضدارسے ایک شخص کی لاش بر آمد کر لی گئی۔ لیویز کے مطابق ہفتہ کو خضدار کے علا قے محمد اعظم نا می شخص کی لاش ملی ہے جوگزشتہ روز لاپتہ ہوا تھا۔ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments


