گوادر کوسٹ گارڈ کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی، ملزمان فرار
گوادر (انتخاب نیوز) کوسٹ گارڈزکی کاروائی، 1500کلو گرام چرس برآمد۔ پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر کے علاقے پسو اور گنز (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں غیر قانو نی اشیاءاسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے،جسکو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ جنرل ایریا پ±سو کے قریب ایک مشکو ک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان گاڑی کی رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔گاڑی کا پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑکر فرار ہو گئے۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر 1500کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔ پکڑی جانے والی منشیات کیعالمی مارکیٹ مالیت تقریبا95.55 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔
Load/Hide Comments


