گندم اور آٹے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے کوئٹہ نوشکی شاہراہ پر کسٹم چیک پوسٹ قائم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ نوشکی شاہراہ پر گلنگور کے مقام پر ضلعی انتظامیہ او ر کسٹم کی مشترکہ چیک پوسٹ قائم کر دی گئی ہے چیک پوسٹ ایک ہفتہ کے لئے قائم کی گئی ہے چیک پوسٹ کے قیام کا مقصد صرف گند م اور آٹے کی بیرون ملک سمگلنگ کی روک تھام ہے محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق عوام الناس کسی قسم کی شکایت کے لئے 0825-872229 نوشکی یا 081-9202119 محکمہ داخلہ سے فوری رابطہ کرسکتے ہیں۔
Load/Hide Comments


